ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی،ملتان کے نائب صدرو پرانی سبزی منڈی کے صدر رانا محمد اویس علی،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، پیپر مارکیٹ کے صدرچوہدری عبدالحمید جٹ، ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم، سورج میانی کے صدرکفایت حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش با اضافہ ناقابل برداشت ہے۔نا اہل حکمراں ٹولے نے عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،ملک میں گندم کی بہترین پیدوار اور ذخائر کے باوجود آٹے ، چینی اورگھی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،کرپٹ اور نا اہل ٹولے نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے،حکومت فی الفور آٹے،چینی اورگھی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے اقدامات کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔