• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 41 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز ہی میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

قومی خبریں سے مزید