• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسکول میں فائرنگ کر کے 17 طلبہ کو ہلاک کرنے والا شخص اپنا دماغ عطیہ کرنے پر راضی

نکولس کروز---- تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
نکولس کروز---- تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی اسکول میں فائرنگ کر کے 17 طلبہ اور عملے کے ارکان کو ہلاک کرنے والا شخص اپنا دماغ سائنس کے لیے عطیہ کرنے پر راضی ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ نکولس کروز نے 14 فروری 2018 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کی تھی، جس کے بعد سے وہ اب تک عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 5 گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے 21 سالہ انتھونی بورجس کے وکیل نے یہ غیر معمولی تجویز پیش کی تھی۔

زخمی ہونے والے شخص کے وکیل نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سائنس دانوں نے اس کے دماغ کا مطالعہ کیا تو وہ یہ جان سکیں گے کہ اسے کس چیز نے اتنا ظالم بنایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شاید کسی قسم کا عدم توازن تھا جس کی وجہ سے ایسا ہوا جسے ہم مستقبل میں روک سکتے ہیں۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے متاثرین کے ایک اور وکیل نے اس تصفیہ کو بے مثال قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید