• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی سے بجلی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی سے بجلی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ رواں مالی سال بجلی صارفین کو 2 ہزار ارب روپے سے زیادہ کی کیپیسٹی پیمنٹس دینا ہوں گی۔

نیپرا میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے دوران پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ کےالیکڑک صارفین کو 177 ارب اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو 313  ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 3 ماہ کےلیے ریلیف دیا ہے، ملک کے 86 فیصد گھریلو صارفین کو ٹیرف میں ریلیف کا فائدہ ہوگا، جس سے اب جولائی سے ستمبر تک اوسطاً بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 29 جبکہ اکتوبر سے 4 روپے 55 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی صارفین کو رواں مالی سال 490 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، کےالیکڑک 177 ارب، ڈسکوز صارفین کو 313  ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کےبعد نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا اور اسے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔

قومی خبریں سے مزید