• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 25 ہزار والدین کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گزشتہ ماہ چلائی گئی انسداد پولیو مہم میں 25ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے کوآرڈینٹر ارشاد علی سوڈھر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جون کی مہم میں 25ہزارسے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جو پولیو وائرس کو دعوت دینے والی بات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو ویکسین نہیں ملتی ان پر وائرس کے حملہ ہونے کا خدشہ زیادہ رہتا ہے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ پولیو کے خاتمے اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے پولیو کی ویکسین کے ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی ضرور لگوائیں ۔
ملک بھر سے سے مزید