• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کا تمام چیف کمشنرز اِن لینڈ ریونیو کو ترمیمی ٹیکس سرکلر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پراپرٹی‘ تنخواہیں‘ گاڑیاں‘ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شقوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ لیٹ فائلر کی نئی کیٹگری اُنکے لئے متعارف کرائی گئی ہے جو اے ٹی ایل پر موجود ہیں لیکن توسیع شدہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرا سکے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر منقولہ جائیداد کی خریدو فروخت‘ موٹر گاڑیوں کی خریداری اور تنخواہوں کی آمدن کے حوالے سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شقوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام چیف کمشنرز‘ ان لینڈ ریونیو (آئی آر) کو فنانس ایکٹ 2024ء کی تبدیل شدہ متعلقہ شقوں کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکسز کی کٹوتی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر سیکشن 236سی کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس کی بنیاد پر فائلر‘ لیٹ فائلر اور نان فائلر کی حیثیت کے مطابق مختلف نرخوں کا اطلاق ہوا کریگا۔ شرحوں میں ایک اور فرق ٹیکس دہندگان کو ملنے والی کنسٹڈرڈ رقم کے مطابق ہے۔ تاخیر سے گوشوارے فائل کرنے والوں کی ایک نئی کیٹگری ان افراد کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جو اے ٹی ایل پر موجود ہیں لیکن توسیع شدہ تاریخ تک گوشوارے داخل نہیں کرا سکے۔
اہم خبریں سے مزید