• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کیش وین کا گارڈ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار


کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 میں کیش وین کا گارڈ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سیکیورٹی گارڈ ایک سپروائزر بینک میں رقم دینے پہنچے تھے، ایک سیکیورٹی گارڈ اور سپروائزر بینک میں پیسے دینے گئے۔

ایک سیکیورٹی گارڈ کو باقی رقم کے ساتھ گاڑی کی حفاظت کیلئے کھڑا کیا تھا، جب دونوں بینک سے واپس آئے تو باہر کھڑا گارڈ رقم لے کر بھاگ چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی سے گارڈ کی تفصیلات حاصل کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید