• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس طلب

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کو سمن جاری کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیکرٹ سروس کمبرلی چٹل ایوان نمائندگان کے سامنے 22 جولائی کو پیش ہوں گی۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)، سیکرٹ سروس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرمپ پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی سربراہان، سیاستدانوں اور ان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی کی ذمہ داری سیکرٹ سروس کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی۔ گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید