• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز: ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 25 رنز سے ہرا دیا

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

آئرلینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 25 رنز سے ہرا دیا 

کاسل ایونیو گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے، کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اچھے اسکور کی بنیاد رکھی۔

اسٹافنی ٹیلر نے دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے، جانیلا گلاسگو نے 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، 52 کے اسکور پر 4 کھلاڑی پولین لوٹ گئیں، منیبہ علی 2، گل فیروزہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پاکستانی بیٹرز ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتی چلی گئیں۔

سائرہ جبین 30 رنز اور عالیہ ریاض 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 174 رنز بنا سکی۔

پاکستان ویمن ٹیم سیریز میں دوسرا میچ 31 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید