انڈر 18 ایشیاء ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے چین کو 3 صفر سے ہرا دیا۔
جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے 2 گول کیے۔
کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عثمان نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 5 منٹ بعد عدیل نے گول کر کے پاکستان کی برتری دگنی کر دی۔
کھیل کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔
آخری کوارٹر میں سلمان یاسین نے گول کر کے پاکستان کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔