• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور بےحد مہمان نواز ہیں، آسٹریلین کپتان

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی 

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور بے حد مہمان نواز ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ اچھی رہی ہے اس وجہ سے انہیں یہاں آنا پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ چیلجنگ ہوتا ہے لیکن اچھی بات ہے میچز جب شروع ہوں گے تو موسم بہتر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

جوش انگلس کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے انہیں آسان نہیں لیا جاسکتا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، ون ڈے ٹرافی کی شاندار رونمائی بھی کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید