برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔
برطانوی حکام کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حملے میں ہلاک شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے۔