محرم الحرام کے جلوس کے باعث بند کی جانے والی شہر کی تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
نمائش چورنگی سے کھارادر تک تمام سڑکیں کھول دی گئیں، ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صدر، ریگل چوک اور پریڈی اسٹریٹ سے بھی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شاندار انتظامات کے باعث عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔