چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہوگئی۔
اسلام آباد میں شیخ وقاص کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسی لیے اب مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلایا گیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ نشستیں تحریک انصاف کی امانت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت عدلیہ سے تصادم چاہتی ہے۔