• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سیکیورٹی ادارے کی وردی پہن کر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی جاری


کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وردی پہنا مسلح ڈاکو پکوان سینٹر میں داخل ہوا، ڈاکو نے شناخت چھپانے کیلئے سرجیکل ماسک لگایا ہوا تھا، وردی پہنا ڈاکو دکان سے موبائل اور کیش سے بھرا بیگ لے گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع شرقی کا کہنا ہے کہ پکوان سینٹر میں ڈکیتی کا واقعہ گلشن اقبال 13ڈی میں پیش آیا، واقعےکی تحقیقات کیلئے ایس پی گلشن اقبال کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پکوان سینٹر کے مالک کا بیان قلمبند کرلیا گیا، اس کے پاس 17 سے18 لاکھ روپے کیش تھا۔

متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیفارم پہنا شخص مجھے باہر لے گیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں دو افراد سول کپڑوں میں پہلے سے ہی موجود تھے، کچھ دیر مختلف سڑکوں پر گھمانے کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری نے واقعے سے فوری آگاہ کردیا تھا، مقدمہ درج نہیں کروایا، شہری کا بیان قلمبند کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعے سے متعلق ممکنہ طور پر کوئی قریبی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید