• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2025-24 کے دوران ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی جاری

اسلام آ باد( مہتاب حیدر، تنویر ہاشمی )وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2024-25کے دوران ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی جاری کر دی ،زرمبادلہ کی ادائیگیوں کیلئے فنڈزکو فنانس ڈویژن کے ایکسٹرنل فنانس ڈویژن ونگ کی پیشگی منظوری درکار ہوگی،وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ، 2019اور مالیاتی انتظام اور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز ریگولیشنز کے اختیارات، 2021 کی دفعات کے مطابق، مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی 2024-25 کو فوری طور پر نافذ کرنے کیلئے جاری کیا جا رہا ہے ،ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات ڈویژن کے ذریعے منظور کیے جائینگے ، رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی میں مختص پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد، دوسری سہ ماہی کیلئے 20 ، تیسری سہ ماہی کیلئے 20 اور چوتھی سہ ماہی کیلئے 40 فیصد منظور کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید