• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت کا جارحانہ رویہ، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سے حکومت جارحانہ رویہ اختیار کررہی ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی بھی پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک غیرمعمولی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی مستقبل قریب میں جیل سے باہر نہ آنے کی پیشگوئی کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت صرف اٹھارہ مہینے تک برقرار رہے گی۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سے حکومت جارحانہ رویہ اختیار کررہی ہے، ایک طرف وہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کرچکی ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پر آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانا چاہ رہی ہے تو دوسری طرف عدلیہ کو بھی براہ راست تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، عدلیہ پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے اسے متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید