• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ندی پل کی تعمیر میں رکاوٹ دور، کنسلٹنٹ اور ڈیزائن تبدیل

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد سےکورنگی کراسنگ جانیوالےملیر ندی پل کی تعمیرمیں رکاوٹ دور،کنسلٹنٹ تبدیل ، سنگ بنیاد کے ایک سال بعد اوریجنل ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے پل کا نیا الائنمنٹ کنٹریکٹر کے حوالے کر دیا گیا اب یہ پل ندی کے اندر جانے والے کاز وے (سڑک)کیساتھ ہی تعمیر کیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ سندھ کے ذرائع کے مطابق پہلے ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن کے نیچے آنے کی وجہ سے اس کی تعمیر شروع نہیں ہو سکی تھی کیونکہ بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کے لئے ایک سال کا عرصہ اور خطیر رقم کی ضرورت تھی وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات نے گزشتہ دنوں سائٹ کا دورہ کر کےاس کا ڈیزائن تبدیل کرنے اور فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد لوکل گورنمنٹ نےکنسلٹنٹ کو ہٹاکر ان ہاوس کنسلٹنٹ کی تقرری کر دی جس نے پل کا ڈیزائن تبدیل کرتے ہوئے نیا الائنمنٹ جاری کردیا ہے جس پر عمل کرنے کے لئے کنٹریکٹر نے مشینری سائٹ پر پہنچا دی ہے اور ایک ہفتے میں پائلنگ کا کام شروع ہو جائے گا منصوبے کی لاگت کا تخمینہ4 ارب 27کروڑ10 لاکھ روپے ہے تین تین لین کےایک بند سے دوسرے بند تک 1.2کلو میٹر طویل اس دورویہ پل کا سنگ بنیاد گزشتہ سال 7اگست2023میں اس وقت کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رکھا تھا معاہدے کے مطابق اسے دوسال میں مکمل کیا جانا ہےلوکل گورنمنٹ ذرائع کا کہنا ہےاس کی تعمیر میں540 گرڈر استعمال ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید