• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی پٹی لاکھوں ٹن انسانی فضلے اور ملبے میں ڈوب رہی ہے

غزہ (اے ایف پی) یورپی کارکن گروپ کی جانب سے گزشتہ روزجاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل اور حماس کی جنگ سے لاکھوں ٹن انسانی فضلے اور ملبے میں ڈوب رہی ہے، جو جلد ہی ارد گرد کے علاقے میں پھیل سکتا ہے۔ جہاں حکام نے اس ہفتے کہا تھا کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے گندے پانی کی صفائی کے اسٹیشن بند کر دیے گئے ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو کے شواہد ملے ہیں۔ینیٹ نیوز کے مطابق، نمونے کے نتائج مصر میں عالمی ادارہ صحت کے نتائج سے مطابقت رکھتے ہیں، جن کا تجربہ تنظیم کی طرف سے منظور شدہ اسرائیلی لیبارٹری میں کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ 7اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں بھوک کی لپیٹ میں ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خارش، چکن پاکس،دیگر جلد ی امراض اور جوئیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید