• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال کراچی، ایک سال میں 14 لاکھ سے زائد مریضوں کو سہولتیں دی گئیں

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤسول اسپتال کراچی میں ایک سال کے دوران 14لاکھ سے زائد مریضوں کو صحت کی سہولیات دی گئیں، 5لاکھ سے زائد مریضوں کو شعبہ حادثات میں لایا گیا، 60ہزار سے زائد مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ 865افراد دوران علاج انتقال کر گئے ۔ اسپتال میں کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 20ہزار سے بڑھ کر 25ہزار ہوئی، 361 اینجیوگرافیاں اور 100اینجیوپلاسٹیاں کی گئیں، 3 ہزار کے قریب سی ٹی اسکین اور 1ہزار سے زائد ایم آر آئی کیے گئے ،جنرل سرجری کے 6ہزار سے زائد آپریشن اور 8ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی نارمل ڈیلیوریز ہوئیں ۔اسپتال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سہولیات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہواجو آئندہ سالوں میں مذید بڑھے گا کیونکہ مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں جس میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ کی مدد حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری نےجنگ سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023 سے جون 2024 تک اسپتال میں 14لاکھ 34ہزار 468مریضوں کا علاج کیا گیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں 2لاکھ 97ہزار346زیادہ مریض اسپتال لائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید