• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ریونیو کی خاتون ملازمہ کی بیوٹی پارلر میں تلخ کلامی، بھائی گارڈ کیساتھ آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں بیوٹی پارلر میں فائرنگ سے گارڈ کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ محکمہ ریونیو کی خاتون ڈی سی کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میںدرج کیا گیا ہے۔مدعیہ کے مطابق بیوٹی پالر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی تھی،میں نے 15 پر فون کرکے پولیس بلائی۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا،میرابھائی دو گارڈز کے ہمراہ اندر آیا تو بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی نے فائرنگ کرکے گارڈ کو زخمی کردیا۔واقعہ 16 جولائی کو ڈیفنس اسٹریٹ 10 بدر کمرشل میں پیش آیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید