• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا ٹنڈولکر کی بالی ووڈ ڈیبیو کی افواہیں سچ لگنے لگیں

کراچی (نیوز ڈیسک) سارا ٹنڈولکر کی بالی ووڈ ڈیبیو کی افواہیں سچ لگنے لگی، ممبئی کے پلی ہل ایریا میں ایک اسٹوڈیو کے باہر گاڑی پارک کرکے جاتی دکھائی دیں۔ تفصیلات کے مطابق سارا ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی ہیں۔ سارا کے بارے میں یہ شہہ سرخیاں بنتی رہی ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر بالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں۔ بدھ کے روز انہیں نیلے رنگ کے کپڑوں میں ایک اسٹوڈیو کے باہر دیکھا گیا۔ وہ کیمروں کو دیکھ مسکرائیں لیکن بالی ووڈ کے منصوبوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
اہم خبریں سے مزید