• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم پلیئرز کو ملک میں رہ کر اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کی ٹیسٹ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملک میں رہ کر اپنے آپ کو فٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وائٹ بال فارمیٹ کے چار کھلاڑیوں آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کے لیے این او سی کی منظوری دے دی ہے۔افتخار احمد اور محمد نواز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ہیں۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے پیش نظر بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد لیگ کے لئے این او سی جاری نہیں کررہا۔