• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ایشیا کپ کرکٹ، پاکستان نے نیپال کی کمزور ٹیم کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خواتین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کی کمزور ٹیم کو بآسانی 9وکٹ سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کرلی،میچ کا فیصلہ 49گیندیں پہلے ہوگیا۔اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی۔منگل کو پاکستان کا آخری میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔ اتوار کو اکستان ویمنز ٹیم نے ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے46ناٹ آوٹ رنز بنائے۔انہوں نے34گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8چوکے مارے۔طوبی حسن ایک رن بناکر آوٹ نہیں ہوئیں۔گل فیروزہ 35گیندوں پر57رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں پہلی نصف سنچری30گیندوں پر مکمل کیں۔اس جیت کے ساتھ پاکستان کا رن ریٹ بھی بہتر ہوا۔گل فیروزہ اور منیبہ علی کی 105رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔پاکستان نے جواب میں 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔کابیتا جوشی ناٹ آوٹ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ۔پاکستان کی سعدیہ اقبال 2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ ، ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پہلے میچ میں بھارت ویمنز نے متحدہ عرب امارات کو 78 رنز سےشکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔بھارت نے 5 وکٹ پر 201 رنز بنائے ، ہرمن پریت 66 اور ریچا گھوش 64 رنز کے ساتھ نمایاںرہیں۔202 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹ پر 123 رنز بنا سکی۔