• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق پاکستانی انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی عارف صدیقی کا اعزاز، اوور 60 ماسٹرز ورلڈ ہاکی کپ میں امریکا کی ہاکی ٹیم میں منتخب ہوگئے ، سابق قومی کپتان اصلاح الدین کی قیادت میں عارف صدیقی پاکستان کی جانب سے ہالینڈ میں ہونے والے ماسٹرز کپ میں حصہ لے چکے ہیں، پاکستان کے دو سابق قومی ہاکی کھلاڑی عامر اختر اور عابد چوہدری کو امریکا نے اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے رواں سال نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ماسٹرز ورلڈ ہاکی کپ میں 10 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔