ارب پتی صنعت کار مکیش امبانی نے شادی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا چھوٹا بیٹا، اننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔
مکیش امبانی نے حالیہ انٹرویو کے دوران معاشرے کی بھلائی میں شادی کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے نئے نویلے جوڑے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی خوشگوار زندگی، کامیابیوں اور خوشحالی کی بھی خواہش کی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کے موقع پر اس روایت کی اہمیت پر باتکرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شادی پرانی ترین روایات میں سے ایک ہے، یہ آسمانی رشتہ ہے اور زمین پر عمل میں لایا جاتا ہے۔‘
اننت اور رادھیکا کو آشیرواد دیتے ہوئے مکیش امبانی کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میری بہو کو ہمیشہ خوش رکھے گا اور ان کی شادی شدہ زندگی خوبصورت، مہذب اور خوشگوار ہو گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’شادی ایک خاندان کی بنیاد ہے اور خاندان برادری کی بنیاد ہے، برادری معاشرے اور بڑے انسانی خاندان کی بنیاد ہے، شادی نسل انسانی کے تسلسل، ہم آہنگی اور فلاح و بہبود اور ترقی کی سب سے ضروری ضامن بنتی ہے۔‘
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے دوران ہوئی تھی۔
اس تقریب میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات، صنعتکاروں، کھلاڑیوں، بین الاقوامی رہنماؤں اور بھارتی سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی۔