• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب کے وکیل کا جج پر عدم اعتماد کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وکیل پیر مسعود چشتی نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

عمر ایوب کے وکیل  نے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سے کہا کہ جج بن کر دلائل سنیں گے تو دلائل دیں گے، آپ اگر ذہن بنا کر بیٹھے ہیں تو ضمانتوں کو ٹرانسفر کر دیں۔

وکیل پیر مسعود چشتی نے کہا کہ میری 40 سالہ پریکٹس میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، ہم عدالتوں کی عزت کرتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو۔

وکیل نے عبوری ضمانت میں عمر ایوب کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروفیت کے سبب عدالت نہیں آسکتے، عدالت عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 2 اگست تک توسیع کر دی۔

قومی خبریں سے مزید