• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف ریوینو کو فیس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہمی کی ہدایت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت سیلز سرٹیفکیٹ کے لیے ویب پورٹل مختیارِ کار اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہے، آن لائن اسٹامپ پیپر کے لیے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے، اسٹامپ پیپر کے لیے درخواست گزار کو بینک میں چالان جمع کرانا ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ ای رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست دینا ہو گی، مختیار کار سیلز سرٹیفکیٹ کی تصدیق آن لائن کرے گا، اسکروٹنی بائیومیٹرک کے لیے درخواست گزار کو سب رجسٹرار جانا ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بورڈ آف ریوینو کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو اتنے چکر نہ لگوائیں، فیس کی ادائیگی آن لائن ہونی چاہیے، ریوینیو آفس میں بھی بینک کی سہولت ہونی چاہیے۔

تجارتی خبریں سے مزید