• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا امریکی کانگریس سے خطاب، ممتاز ڈیموکریٹس کا بائیکاٹ

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے امریکی کانگریس سے خطاب کاممتاز ڈیموکریٹک قانون سازوں نے بائیکاٹ کیا، جبکہ ہزاروں مظاہرین غزہ جنگ اور اس سے جنم لینے والے انسانی بحران کی مذمت کے لیے دارالحکومت میں موجود ہیں۔مظاہرین نے امریکی جھنڈا سرنگوں اور فلسطینی پرچم بلند کیے،سیکیورٹیاہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف ڈنڈوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا،اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران آبدیدہ رشیدہ طلیب نے جنگی مجرم کا بینر اٹھائے رکھا،جبکہ سینیٹر برنی سینڈرزاور پچاس سے زائد ڈیموکریٹس نے بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں موجودگی کے دوران کیپیٹل کے قریب ہونیوالے کچھ مظاہرے افراتفری میں بدل گئے، جن میں چند سو گز کے فاصلے پر سخت حفاظتی انتظامات والا کیپیٹل گراؤنڈشامل تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید