• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کے تین زخمی طلباء رہنماؤں کو پولیس نے اسپتال سے اٹھا لیا

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیشی پولیس کے سراغ رساں نے گزشتہ روز احتجاج کرنیوالے طلباء گروپ کےتین رہنماؤں کواسپتال سے زبردستی ڈسچارج کر وا کر انہیں نامعلوم مقام پر لے گئے، انہیں بدامنی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔آصف محمود، ناہید اسلام اور ابو بکر مجمدار سول سروس ملازمتوں کے کوٹہ قوانین کیخلاف حالیہ سڑکوں پر ریلیاں منعقد کرنے کا ذمہ دار گروپ کے ممبر ہیں۔وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور کی بدترین بدامنی میں پولیس اور اسپتالوں کی اطلاعات کے مطابق، پولیس کریک ڈاؤن اور جھڑپوں میں کم از کم 193افراد ہلاک ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید