• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے منجمد روسی اثاثوں سے ڈیڑھ ارب یورو یوکرین کو منتقل کر دیے

کراچی(نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے گزشتہ روز کہایورپی یونین منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والے ڈیڑھ ارب یورو یوکرین کو منتقل کرے گا۔ارسلا وان ڈیر لیین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ آج ہم منجمند روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ڈیڑھ ارب یورو یوکرین کے دفاع اور تعمیر نو کے لیے منتقل کر رہے ہیں۔ کریملن کے پیسوں کا یوکرین اور پورے یورپ کو رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے سے بہتر کوئی استعمال نہیں ہو سکتا۔یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیہال نے کہا کہ آپ کی ثابت قدم حمایت اور یوکرین کے دفاع اور تعمیر نو میں اس اہم شراکت کے لیےارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کا شکریہ، ہم مل کر مشکلات کو طاقت میں بدل رہے ہیں اور ایک محفوظ، زیادہ لچکدار یورپ کی تعمیر کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید