• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما اور مشیل نے کملا ہیرس کی بطور صدراتی امیدوار توثیق کردی

واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ روز صدارتی امیدوار اپنی ساتھی ڈیموکریٹ کملا ہیرس کی حمایت کرتے ہوئے نومبر کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے ان کی مہم کو فروغ دیا۔ اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ رواں ہفتے کے اوائل میں مشیل اور میں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہمیں لگتا ہے کہ وہ امریکہ کی شاندار صدر بنیں گی، اور انہیں ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید