• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت، تاریخ کی مختصر ترین شادی، 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی

کویت سٹی(نیوز ایجنسی )کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی.

شوہر نےشادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مذاق اڑایا،شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کیلئے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر بیوقوف کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید