• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب ٹاؤن، خاتون کا 4 ساتھیوں سے مل کر ڈاکہ، 3 خاندان بھی لٹ گئے

لاہور(کرائم رپورٹرسے) نواب ٹائون میں میاں احسان اللہ کے گھر میں ایک خاتون اور چار ڈاکو وں نےاہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹائون میں غلام شبیر خان اور فیملی سے 1 لاکھ 40ہزار ،ساندہ میں ارسلان عادل اور فیملی سے 1 لاکھ 53ہزارروپے ،اسلام پو رہ میں حسن عزیز اور اسکی فیملی سے 75ہزار اور لیاقت آباد میں مدثرخان سے 45ہزار اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ، فیصل ٹائون میں احسن کے گھر سے 13لاکھ کی چوری ہوگئی ۔جبکہ گلشن اقبال میں میاں حسن ، گلشن راوی میں رئوف چیمہ کی گاڑیاں اورشاہدرہ ٹائون میں وقاص احمد، شادباغ میں زیارت علی خان،مناواں میں عاشق جان،غازی آباد میں تصور عباس،گلشن راوی میں سعداللہ،شفیق آباد میں کامران علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔کاہنہ سے نامہ نگارکے مطابق ندیم سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 1لاکھ روپے چھین لیے۔
لاہور سے مزید