• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کروائی ترجیحی فہرستیں سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کروائی گئی ترجیحی فہرستیں سامنے آگئیں۔

فہرستیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے جمع کروائی گئیں، پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 126 ناموں کی ترجیحی فہرستیں جمع کروائی ہیں۔

 قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 21 اور اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کیلئے 33 اور اقلیت کی نشستوں کیلئے 13 ناموں کی فہرست جمع کروائی ہے۔ 

خیبر پختنونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 25 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی جبکہ اقلیتی نشستوں کیلئے11 ناموں کی فہرست جمع کروائی۔

سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کیلئے 3 اور اقلیتی نشستوں کیلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کروائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوذب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنیٰ حمید اور نائلہ مروت کے نام  شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کیلئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سیموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال اور جے نند کے نام  شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کیلئےخواتین اور اقلتیوں کی پی ٹی آئی کی ترجیحی فہرست میں یاسمین راشد، عائشہ بھٹہ، طیبہ امبرین، کلثوم اکرم، سائرہ رضا، فرح آغا  فردوس رعنا، عابدہ بی بی، سعدیہ ایوب، صائمہ نورین، عذرا نسیم، آسیہ امجد، تنزیلہ عمران، قربان فاطمہ، کومل ندیم سندھو، بشریٰ سعید، آمینہ بدر، میمونہ کمال، عامرہ اظہر صفیہ جاوید، اقصیٰ عاصم، امینہ بلال، ناہید نیاز وٹو، سارہ علی سید، تہمینہ ریاض، شیریں نواز، سیدہ فاطمہ حیدر، شہلا احسان، شہلا ممتاز، ادیبہ کوثر، نادیہ اصغر، سیدہ حنا اور نیلوفر احمد ملک کے نام شامل ہے۔

پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی فہرست بھی سامنے آگئی، جس کے مطابق آصف عاشق، مہندرا پال سنگھ، یادستر چوہان، سرفراز کلیمنٹ، فرحان گل، سیمول یعقوب، سدرہ حمید، شہزاد فرانسس، تنویر بھٹہ، نوان ایساک، مبارک گل، آصف سہیل، ڈاکٹر قیصر شہزاد کا نام بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی کیلئے خواتین کی نشستوں کی فہرست میں  فضہ ذیشان، سرینا عدنان اور رخسانہ کوثر کا نام دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کیلئے اقلیتوں کی نشستوں کیلئے ایڈووکیٹ بھگوان داس بھیل، سیلمان لطیف سروان، لاجپت رائے، لکھ راج، مہیش کمار، کلیم شاروم، نند لال اور ڈاکٹر پرکاش لال کا نام فہرست میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید