• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشوں، ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر گیا، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکشوں اور ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر گیا، اب اُس کی عرضیوں کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عرضی لے کر ’چوروں‘ اور ’ڈاکوﺅں‘ کے دروازوں پر بھی آجائے۔ ہمارے دروازے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں لیکن اب پی ٹی آئی کو پیشکش کرنے اور ان کے ناز نخرے اٹھانے کا زمانہ گزر چکا ہے۔ اب ہماری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوگی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب کبھی پی ٹی آئی مذاکرات ضروری سمجھے تو ’چوروں‘ اور ’ڈاکوﺅں‘ کے نام بھی عرضی ڈال دے جس طرح وہ آرمی چیف کے نام ڈال رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید