• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور رہوں گا، شیر افضل مروت

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور ساتھ رہوں گا۔

پشاور میں کے پی اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک سے مطمئن نہیں، تحریک کیلئے کسی این او سی اور اجازت کی ضرورت نہیں۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات ہیں مگر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ میں پارٹی کے ساتھ ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی طرح نہیں کہ کوئی مجھے پارٹی میں رکھے تو رہوں گا۔ ایک بار پارٹی سے نکال دیا تو پھر فواد چوہدری کی طرح دوبارہ نہیں آؤں گا۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب بھی پی ٹی آئی تحریک چلائے گی، میری ضرورت ضرور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب چیف سیکریٹری اور آئی جی وہی ہوں گے تو علی امین گنڈاپور کیسے بااختیار ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید