• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت سے مذاکرات نتیجہ خیز، بجلی سستی ہونے والی ہے، مصدق ملک

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی سستی ہونے والی ہے، فیصلہ ہوچکا ہے کہ ملک کے 86فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے قومی خزانے سے 50ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے گئے ہیں۔ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔ عمر ایوب اورگوہر اعجاز نے اپنی حکومت میں آئی پی پیز سے متعلق فیصلہ کیوں نہیں کیا،سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جنید اکبر خان نے کہا ہمیں حکومت سے اسٹیبلشمنٹ نے اس وجہ سے ہٹایا تھا کہ ان کو لگا ہم ناکام ہوگئے ہیں اور ملک میں مہنگائی کی وجہ بن رہے تھے لیکن جو اب لائے گئے انہوں نے کیا کرلیا ۔آئی پی پیز پر کمیشن ہماری حکومت میں ہی بنا تھا لیکن جب ہم گئے تو آنے والے نگراں حکومت نے جو پہلا کام کیا تھا وہ آئی پی پیز کو ادائیگی تھی،نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا اپنی گفتگو میں مصدق ملک کے اعتراض کہ آپ نے اپنی حکومت میں کیوں نہیں یہ سب کیا جس کا مشورہ آج دے رہے ہیں کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم نے چھ ماہ 20دن کے قریب حکومت میں گزارے ہم سے کہا گیا تھا کہ آپ نے 90 دن حکومت کرنی ہے تاہم بعد ازاں 90 دن مزید ایکسٹرا آگئے میرے پاس کامرس اور صنعت کا پورٹ فولیو تھااور میں نے پہلا معاملہ یہی اٹھایا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ انرجی ہے تو ہمیں بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کے تحت ہمیں کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید