سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے جلد پاکستان واپسی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر نئی جماعت میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کرپشن کیخلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔
عشرت العباد نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کرسکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے، امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔