وزارت خزانہ نے گذشتہ مالی سال کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 11 ماہ کے دوران مالی خسارہ 4.9 فیصد رہا۔ مالی سال 23-2022 میں مالی خسارہ 5.5 فیصد تھا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 1.5 فیصد رہا۔ جو ایک ہزار 620 ارب 50 کروڑ بنتا ہے۔ مالی سال 23-2022 میں پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا منفی ایک فیصد تھا۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی وصولیوں میں 49 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اور نان ٹیکس ریونیو وصولی میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 کروڑ ڈالر رہا، جو مالی سال 23-2022 کے دوران 3.3 ارب ڈالر تھا۔