شرح سود میں کمی اور ریٹنگ بہتر ہونے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 198 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 628 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 809 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 31 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کے سودے 17 ارب 61 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 454 ارب روپے ہے۔