وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف جیت کا ہی آپشن ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ دیا جارہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ لائن پر ہے۔