• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر تبصرہ کرنے سے گریز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے بھارتی ٹیم کی ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ یہ عالمی تنظیم کی ذمے داری ہے کہ وہ اسے پاکستان میں کھیلنے پر راضی کرے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاتھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ حکومتی اجازت کے بغیر نہیں کرسکتے جبکہ ورلڈکپ 2026 (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا) کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بورڈ حکام کو ہدایت کے بعد بی سی سی آئی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا، جبکہ ماضی میں جوابی ردعمل سامنے آتا تھا۔پی سی بی نے شیڈول کا مسودہ آئی سی سی سمیت ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو بھیجوا دیا ہے جبکہ سیکورٹی پلان سمیت دیگر تمام دستاویزات اور بھارتی ٹیم کو راضی کرنے کی ذمہ داری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے کردی ہے۔

اسپورٹس سے مزید