برطانیہ میں سفید فام نسل پرستوں کے ہاتھوں ایشیائی اور افریقی نژاد شہریوں پر حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔
برطانوی پولیس نے 250 سے زائد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ 500 سے زائد افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے ارکان کے حملوں سے برطانوی مسلمان خوف کا شکار ہیں۔ دائیں بازو سفید فام بلوائی ٹولیاں ایشیائی اور سیاہ فام باشندوں پر حملے کر رہے ہیں۔