کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز نے اپنے ڈارون (آسٹریلیا)ٹور کے وائٹ بال مرحلے کے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میںاین ٹی اسٹرائیک کو 4وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کی نمایاں بات جہانداد خان کی کریئر بیسٹ بولنگ اور مبصرخان کی آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں این ٹی اسٹرائیک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پاکستان شاہینز کے بولرز کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں میزبان ٹیم46.1 اوورز میں 142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان شاہینز نے مطلوبہ اسکور 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان شاہینز کےجہانداد خان نے26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی ون ڈے میں بہترین بولنگ ہے۔