متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیٹی کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ننھی پری کا چہرہ دل کے اسٹیکر سے چھپایا ہے۔
شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کی اس پوسٹ پر نام ’مہرہ‘ بھی لکھا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادی شیخہ مہرا کی ننھی سی بیٹی نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور پرسکون نیند سو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔
رواں سال کی یکم مئی کو اِن کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔