• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کےلیے کی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلادیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ 

واضح رہے کہ بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلادیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا تھا۔ 

خیال رہے کہ بنگلادیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید