’’دل کا رشتہ‘‘ ایپ نے ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے۔ ایپ پر صارفین کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی ہے۔
صرف دو برس کے قلیل عرصے میں اس ایپ نے برق رفتاری کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون ایپ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
حالیہ عرصے میں ”دل کا رشتہ“ ایپ پر صارفین کی تعداد میں 400 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس ایپ پر 40 لاکھ صارفین کی موجودگی اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ ’’دل کا رشتہ‘‘ ایپ دنیا کی ساتویں بڑی اور پاکستان کی نمبر ون سوشل ایپ ہے۔
ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی نامور عالمی ایپس کے بعد ”دل کا رشتہ“ پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے۔
پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد شریک حیات ڈھونڈنے کیلئے ”دِل کا رشتہ“ ایپ کو ترجیح دیتے ہیں۔