• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے اپنے ملک کیلئے تاریخ رقم کردی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس میں بھارت کی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے تاریخ رقم کردی۔ 

بھارتی خاتون ریسلر نے اولمپکس مقابلوں کے ریسلنگ ایونٹ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی بھارتی پہلوان بن گئیں۔ 

سیمی فائنل میں ونیش پھوگاٹ نے کیوبا کی لوپیز گوزمین کو مات دی اور اپنے ملک کےلیے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنالیا۔

خیال رہے کہ ونیش پھوگاٹ بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں میں شامل تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید