• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسٹیو آتھرائٹس انسانی جسم کے درد کیلئے گیم چینجرز علاج ہے، تحقیق

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) اوسٹیوآتھرائٹس کی وجہ سے انسانی جسم میں جوڑوں کے دائمی درد کیلئے گیم چینجرز علاج سے کروڑوں لوگوں نے امیدیں باندھ لیں۔ مہینے میں ایک بار ایک نیا جاب اوسٹیوآرتھرائٹس جسم میں ہونے والے درد کے خاتمے کیلئے جادوئی اثرات رکھتا ہے، گٹھنے میں گٹھیا کے ساتھ 510مریضوں پر مشتمل ایک ٹرائل کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ جن لوگوں کو یہ جاب دیا گیا ان میں چار ماہ کے بعد درد کی سطح میں50 فیصد کمی واقع ہوئی، نتائج کے مطابق ان کے پاس آئبوپروفین اور اوپیئڈز جیسی دوائیوں سے منسلک کوئی بھی ضمنی اثرات نہیں، دوا جسے LEVI-04کہا جاتا ہے ایک مرکب کو بلاک کرکے کام کرتی ہے جو دماغ میں درد کے سگنل منتقل کرنے میں ملوث اعصابی خلیوں کی مدد کرتا ہے ۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ دوا کمر کے درد سے لے کر منجمد کندھے تک اور کینسر کے کچھ درد کے ساتھ ساتھ اوسٹیو آرتھرائٹس سے متاثرہ تمام جوڑوں کیلئے بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔
یورپ سے سے مزید